شعبۂ صحن سے منسلک (230) اہلکار اور رضاکار شہداء کربلا کی تدفین کے دن کے جلوسوں کے انتظامات میں حصہ لے رہے ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبۂ صحن سے منسلک (230) اہلکار اور رضاکار امام حسین(ع) اور شہداء کربلا کی تدفین کے دن (تیرہ محرم) کے جلوسوں اور مراسم عزاء کے انتظامات میں حصہ لے رہے ہیں۔

مذکورہ بالا شعبہ کے سربراہ سید خلیل مہدی محمد نے بتایا ہے کہ تیرہ محرم کے دن شہداء کربلا کی تدفین کی یاد میں برآمد ہونے والے جلوسوں کے انتظامات کے لیے ہمارے شعبہ کو (130) رضاکاروں کی خدمات حاصل ہیں کہ جو ہمارے (100) اہلکاروں کے ساتھ مل کر مردوں اور خواتین کے جلوسوں کے روضہ مبارک میں داخلے اور وہاں پرسہ کرنے سے متعلق امور کو منظم رکھنے میں مدد کریں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ لائحہ عمل کے پہلے مرحلہ میں اندرونی صحن کے سامنے والے حصہ کو نماز ظہرین کے بعد مردوں کے لیے عبادت اور جلوسوں کے داخلے کے لیے مختص کیا جائے گا، جبکہ صحن کے 80 فیصد حصہ، حرم اور سرداب کو خواتین کے لیے مختص کیا جائے گا۔

انھوں نے بتایا کہ لائحہ عمل کا دوسرا مرحلہ موكب عزاء بني أسد کی سربراہی میں عراقی قبائل کے جلوسوں کے داخلے سے شروع ہو گا، جلوس باب امام حسین(ع) سے داخل ہوں گے اور باب قبلہ سے باہر نکلے گے جلو کو منظم رکھنے کے لیے صحن میں تین منبر نصب کیے گئے گئے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: