العمید یونیورسٹی کی جانب سے ( شخصیت اور اس کی خصوصیات) کے عنوان سے ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے شعبہ تربیت و اعلی تعلیم سے منسلک العمید یونیورسٹی کی جانب سے ( شخصیت اور اس کی خصوصیات) کے عنوان سے ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

یہ ورکشاپ یونیورسٹی میں سائیکولوجیکل کونسلنگ اینڈ ایجوکیشنل گائیڈنس ڈیپارٹمنٹ کے عملے کے لئے منعقد کی گئی تھی۔

اس ورکشاپ شعبہ تربیت و اعلی تعلیم کے سربراہ ڈاکٹر عباس الدادہ الموسوی اور کونسلنگ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسنین عدنان الموسوی نے بھی شرکت کی۔

اس تربیتی ورکشاپ میں ایجوکیشنل کاؤنسلرحسين محمد عبيد نے شخصیت اور اس کی خصوصیات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کے تعلیمی مشیر اور تدریسی عملے کی شخصیت ایسی ہونی چاہئے جو طلباء کو متاثر کرسکے، ان کے رویے کو درست کرے، ان کی رہنمائی کرے اور ان کی نفسیاتی اور اخلاقی طور پر بہترین انداز میں مدد کرسکے کہ جس سے مثبت نتائج حاصل کئے جا سکیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: