شہداء کربلا(ع) کے یوم تدفین کی یاد میں (120) سے زیادہ قبائلی مواکب نے کربلا میں جلوس عزاء میں شرکت کی

روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ برائے حسینی شعائر و مواکب نے اپنی پریس ریلیز میں بتایا ہے کہ امام حسین(ع) اور شہداء کربلا(ع) کے سوئم اور یوم تدفین کی یاد میں کربلا اور دیگر علاقوں کے قبائل نے قبیلہ بنی اسد کی سربراہی میں کربلا میں بہت بڑا جلوس عزاء برآمد کیا کہ جس میں (120) سے زیادہ قبائلی مواکب عزاء نے شرکت کی۔

مذکورہ بالا شعبہ کے سربراہ سید عقیل عبد الحسین یاسری نے الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کربلا میں مراسم عاشوراء کے اختتام کے بعد شہداء کربلا کی تدفین کے دن نکالے جانے والے قبیلہ بنی اسد کے تاریخی جلوس کے انتظامات شروع کر دیئے گئے تھے۔

انھوں نے مزید کہا کہ عزاداروں کی تعداد کے حوالے سے کربلا میں برآمد ہونے والے ماتمی جلوسوں میں رکضہ طویریج کے بعد یہ سب سے بڑا جلوس شمار ہوتا ہے لہذا ہمارے سیکشن کے ارکان اس جلوس کے پورے راستے میں تمام امنی اور خدماتی انتظامات کے لیے موجود رہے، بعض مواکب نے صبح سویرے شہداء کربلا کی تدفینکی یاد میں جلوس عزاء برآمد کیے اور کربلا کے دونوں مقدس روضوں میں حاضری دی۔ البتہ قبائلی مواکب نے ہر سال کی طرح نماز ظہرین کے بعد مزار سید جودہ سے مشترکہ جلوس عزاء برآمد کیا اور شاہراہِ امام حسین(ع) سے ہوتے ہوئے روضہ مبارک امام حسین(ع) میں پہنچے اور وہاں سے ما بین کے راستے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں پرسہ پیش کرنے کے بعد جلوس کا اختتام ہوا اور مسلسل چار گھنٹوں سے زیادہ قبائلی مواکب کی دونوں مقدس روضوں میں آمد کا سلسلہ جاری رہا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: