شعبہ فکر و ثقافت کی جانب سےعشرہ محرم کی مناسبت سے نائجیریا کی ریاست کانو میں مجلس عزاء کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس کے شعبہ فکر و ثقافت سے وابستہ سینٹر فار افریقن سٹڈیز نے عشرہ محرم کے احیاء اور شہداء کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک عزائی پروگرام مرتب کیا ہے جس کے تحت براعظم افریقہ کے متعدد ممالک میں مجالس عزاء، قرآنی محافل اور دیگر عزائی مراسم کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اسی ضمن میں نائجیریا کی ریاست کانو میں حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہداء کربلا کی یاد میں مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔

ڈیپارٹمنٹ کے سنٹر فار افریقن سٹڈیز کے ڈائریکٹر شیخ سعد ستار الشمری نے کہا کہ مرکز مراسم حسینی کے احیاء اور امام عالی مقام علیہ السلام کی عظیم شخصیت کو ثقافتی اور روحانی بیداری کو فروغ دینے کے مجالس عزاء کا انعقاد کر رہا ہے۔ "

انہوں نے مزید کہا کہ " اس مجلس عزٓاء میں ممتاز مذہبی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مرکز کے کوآرڈینیٹر شیخ محمد عبداللہ طیب نے مجلس سے خطاب کرتے ہوئے روز عاشورہ کو پیش آنے والے المناک واقعات پیش کئے۔
ان مجالس کے انعقاد کا مقصد افریقی کمیونٹی کو مذہبی، ثقافتی اور نظریاتی طور پر حقیقی اسلام اور اہل بیت علیہم السلام کی سیرت اور فکر سے آگاہ کرنا ہے اورافریقی براعظم میں مراسم حسینی کا احیاء کرنا ہے۔"

انہوں نے کہا، "اس کے علاوہ ان مجالس کے قیام کے ذریعے امام حسین علیہ السلام کی عظیم شخصیت، قربانی اور ایثار کے جذبے کو اجاگر کرنا ہے، اور ان عظیم انسانی اقدار اور اصولوں کو نئی نسلوں تک منتقل کرنا ہے تاکہ افریقی براعظم میں رواداری، بقائے باہمی اور سماجی امن کی اقدار کو فروغ دیا جا سکے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: