روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے فیملی کلچر سینٹر نے العمید ایجوکیشنل اسکولز گروپ کے عملے کے لیے (کامیابی کا پہلا قدم) کے عنوان سے ایک نفسیاتی لیکچرکا اہتمام کیا۔
فیملی کلچر سینٹر کی سربراہ سیدہ سارہ الحفار نے کہا، "سنٹر نے العمید ایجوکیشنل گروپ کے عملے کو ایک نفسیاتی لیکچر دیا جس کا عنوان تھا (کامیابی کا پہلا قدم)، تاکہ خاندانی استحکام کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے مشن اور وژن کو حاصل کیا جا سکے اور خواتین میں نفسیاتی شعور و بیداری کو فروغ دیا جا سکے۔"
انہوں نے مزید کہا، "یہ لیکچر کاؤنسلر عذرا احمد نے دیا، جس میں انہوں نے ایک شخص کو اپنے آپ کو پہچاننے اور اپنی صلاحیتوں کو جاننے کی اہمیت پر روشنی ڈالی تاکہ وہ اپنے مقاصد کے حصول کے لیے جدوجہد کر سکے اور زندگی کے ہر میدان میں کامیاب ہو سکے۔ "
واضح رہے کہ فیملی کلچر سینٹر اہل بیت علیہم السلام کے نقطہ نظر اور فکر کو مسلم خواتین کے لیے تعلیمی بنیاد کے طور پر اپناتے ہوئے نفسیاتی اور خاندانی بیداری پھیلا رہا ہے۔