روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی الکفیل یونیورسٹی میں سانحہ کربلا اورحضرت امام حسین علیہ السلام، ان کے اہل و عیال اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کے یاد میں ایک مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔
الکفیل یونیورسٹی میں منعقد کی جانے والی اس مجلس عزاء میں یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر نوراس شاہد الدہان، ان کے معاون برائے سائنسی امور پروفیسر ڈاکٹر نوال عید المیالی اور فیکلٹیز کے ڈینز، شعبوں کے سربراہان اور یونیورسٹی سے منسلک سٹاف نے شرکت کی۔
مجلس کا آغاز قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف کے ڈائریکٹر سید مہند المیالی نے تلاوت قرآن کریم سے کیا، جس کے بعد حسینی مبلغ شيخ قدامة منذر الخضري نے مجلس سے خطاب کرتے ہوئے سانحہ کربلا میں سید الشہداء امام حسین علیہ السلام، ان کے اہل و عیال اور ان کے ساتھیوں پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم اور مصائب کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ خاندان نبوت پر حملہ اللہ تعالیٰ پر حملہ ہے اور یہ واقعہ تاریخ کے سیاہ ترین اوراق میں سے ہے۔