امام حسین(ع) کے یوم شہادت کے ساتویں دن کے مراسم عزاء کے احیاء کے لئے روضہ مبارک امام حسین(ع) و حضرت عباس(ع) کے خدام کا جلوس عزاء

کربلا میں امام حسین علیہ السلام کے یوم شہادت کے ساتویں دن کے احیاء اور امام حسین علیہ السلام کی شہادت اور ان کے مصائب کی یاد میں روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام کا مشترکہ جلوس عزاء برآمد ہوا۔

روضہ مبارک حضرت امام حسین (ع) کے متولی شرعی کے مشیر سید افضل الشامی نے کہا کہ کربلاکے مقامات مقدسہ کے خدام اس ماہ حزن و غم کے آغاز سے ہی حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہداء کربلا کی یاد میں منعقد ہونے والی عزائی مراسم اور مجالس میں شرکت کر رہے ہیں اور آج کے دن کی مناسبت سے نکالا جانے والا یہ جلوس عزاء امام حسین علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں کے یوم شہادت کے ساتویں دن کے مراسم عزاء کا حصہ ہے۔"

انہوں نے مزید کہا، "اس جلوس عزاء میں دونوں مقامات مقدسہ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اراکین، متعدد شعبہ جات کے سربراہان اور خدام نے شرکت کی۔"
روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے شعبة السادة الخدم کے سيد محمد صالح ضياء الدين نے کہا کہ،"ہاتھوں میں موم بتیاں اٹھائے خدام کا یہ جلوس عزاء روضہ مبارک حضرت عباس(ع) سے برآمد ہوا اور مابین الحرمین سے ہوتا ہوا روضہ مبارک امام حسین(ع) میں پہنچا، جلوس میں مقدس روضوں کے خدام کے علاوہ کربلا آئے ہوئے زائرین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

روضہ مبارک امام حسین(ع) پہنچنے پر دونوں مقدس روضوں کے خدام اور زائرین نے مل کر اپنے مظلوم امام کے مصائب پر ماتم کیا اور پھر اس ماتمی جلوس کا اختتام روضہ مبارک امام حسین(ع) کے صحن میں ایک مجلس عزاء پہ ہوا۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام اہل بیت(ع) کے تمام ایام عزاء میں مشترکہ جلوس عزاء برآمد کرتے ہیں اور اہل بیت(ع) اور امام زمانہ(عج) کو پرسہ پیش کرتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: