اسلامی تاریخ کے ماہر اور محقق پروفیسر ثامن محمد نے براعظم افریقہ میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکر وثقافت کی طرف سے مختلف شعبوں میں پیش کی جانے والی خدمات کو بہت سراہا ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار شعبہ فکر وثقافت سے منسلک سینٹر فار افریقن اسٹڈیز کے ارکان شیخ شمس الدین عبداللہ اور شیخ ابراہیم موسیٰ سے ملاقات کے دوران کیا۔
شیخ شمس الدین عبداللہ نے کہا، " ہماری یہ ملاقات نائیجیریا میں مختلف سرکاری، علمی اور مذہبی شخصیات کے ساتھ ہم آہنگی اور تعاون کے قیام کے لیے کئے جانے والے دوروں اور ملاقاتوں کا حصہ ہے۔ اس ملاقات کے دوران ہم نے سینٹر فار افریقن اسٹڈیزکی جانب سے براعظم افریقہ میں منعقد کئے گئے پروگرامز اور فراہم کی جانے خدمات پر بات چیت کی اور مضبوط روابط، مشترکہ تعاون اور ہم آہنگی کے قیام پر زور دیا۔"