بحرینی محقق نے شعبہ برائے معارف اسلامی و انسانی کی کاوشوں کو کافی سراہا ہے

بحرین کے دانشور اور محقق شیخ حسن بن علی آل سعید نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ برائے معارف اسلامی و انسانی کی کاوشوں کو سراہا ہے۔

انھوں نے مذکورہ بالا شعبہ کے ذیلی ادارے مرکز تراث حلہ کے دورے کے دوران مرکز کی فکری وثقافتی سرگرمیوں کی کافی تعریف کی۔

مرکز کے ڈائریکٹر شیخ صادق الخویلدی نے شیخ آل سعید کو مرکز کے فکری کاموں، اس کی اہم ترین سرگرمیوں اور متنوع مطبوعات، تحقیقات، ریسرچ ورک کے بارے میں آگاہ کیا۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان علمی مشترکات کے بارے میں بھی بات کی اور اس میدان میں رشتوں کو مزید گہرا کرنے پر زور دیا، جبکہ شیخ آل سعید نے حلہ کے فکری ورثے کے احیاء اور نشر کے لیے انتھک کام کی تعریف کی۔

شیخ حسن آل سعید نے مرکز تراث حلہ کے وزٹ، مہمان نوازی اور پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: