العمید یونیورسٹی کی جانب سے 400 طلباءکی شرکت کے ساتھ ابتدائی طبی امداد کے حوالے سے منعقد کیا جانے والا تربیتی کورس اختتام پذیر

العمید یونیورسٹی کی جانب سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں عراق کی مختلف یونیورسٹیوں کے 400 طلباء کے لئے ابتدائی طبی امداد اور کارڈیو پلمونری ریسیسیٹیشن کے حوالے منعقد کیا جانے والا تربیتی کورس اختتام پذیر ہو چکا ہے۔ یہ کورس زیارت اربعین کی تیاریوں کے ضمن میں منعقد کیا گیا تھا تاکہ پیرامیڈیکس اور طبی معالجین کو اربعین کے دورے میں شرکت کے لیے تیار کیا جا سکے۔

العمید یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر امیر الطائی نے کہا، "یہ کورس یونیورسٹی سے منسلک میڈیسن اور نرسنگ کالجز کے متعدد پروفیسرز اور اساتذہ نے پیش کیا، جس میں میڈیسن فیکلٹیز جیسے کہ فارمیسی، دندان سازی، نرسنگ، لائف میڈیسن، اینستھیزیولوجی، اور عراقی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں انتہائی نگہداشت کے 400 طلباء نے شرکت کی۔"

انہوں نے مزید کہا، "اس کورس میں شامل اہم موضوعات بالغوں ، بچوں اور نوزائیدہ بچوں کےلئے کارڈیوپلمونری ریسیسیٹیشن (CPR) ، گھٹن،
خون بہنے، جلنے اور دم گھٹنے، فریکچر، لو لگنا، زخمیوں کی منتقلی اور متعدی بیماریوں کی روک تھام تھے۔ "

انہوں نے بتایا،"یہ دو روزہ کورس روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے امام المجتبیٰ علیہ السلام ہال میں منعقد کیا گیا تھا اور اس کورس کے شرکاء زیارت اربعین کے دوران زائرین سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کو ابتدائی طبی امداد اور طبی خدمات فراہم کریں گے۔"

انہوں نے کہا کہ اس کورس کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا: تعلیمی سیشنز اور عملی تربیتی سیشنز، تاکہ ٹرینیزکو عملی طور پر تربیت دی جاسکے اور ان انھیں سکھائے جانے والے طریقوں اور فرسٹ ایڈ سکلزکی جانچ کی جاسکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: