قرآن انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے شارٹ کورس.....

محفل کا منظر
امام رضا علیہ السلام کی مناسبت سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فکر و ثقافت سیکشن کے تحت کام کرنے والے قرآن انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے بروز منگل 13 ذی القعد 1435ھ بمطابق 9 ستمبر 2014ء کو شارٹ کورس کے سلسلہ میں ایک قرآنی محفل کا انعقاد کیا گیا۔
اس قرآنی محفل میں مختلف دینی و حکومتی شخصیات اور مؤمنین کی کافی تعداد نے شرکت کی، اس محفل کی آغاز قاری مصطفیٰ عبد الحمید نے تلاوت قرآن مجید سے کیا تلاوت قرآن مجید کے بعد ہندیہ علاقہ میں موجود قرآن انسٹی ٹیوٹ کی شاخ کے سربراہ سید حامد مرعبی نے گفتگو کی جس میں انہوں نے کہاآج ہم حضرت عباس علیہ السلام کے جوار میں موجود ہے اور ہندیہ کی جانب سے اس شارٹ کورس کا آغاز کیا اور قرآن انسٹی ٹیوٹ قرآنی تعلیمات کو ہر ہر علاقہ میں متعارف کروائے گا اور انشا اللہ اس کا نتیجہ بہت عمدہ ہو گا اور اب تک چالیس کے قریب قرآن انسٹی ٹیوٹ قرآنی دورے کرا چکا ہے جس میں تقریباً 1250 طالب علم شرکت کر چکیں ہیں قرآن انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ان دوروں میں قرآن کے ساتھ ساتھ عقائد، اخلاق اور فقہ کے بارے میں بھی معلومات دی جاتی ہیں.
سید حامد نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا: آج کے دن میں ہم دو تقریبات منعقد کر رہے ہیں پہلی تقریب میں تاجدار رسالت کے دسویں معصوم اور امامت کی آٹھویں کڑی کا جشن منائے گئے اور دوسری تقریب قرآن کریم کے شارٹ کورس کو منائے گئے، میں اس خوشی کے موقع پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد صافی (دام عزہ) اور روضہ مبارک کے ان افراد کو مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ جو اس پروگرام کی تشکیل میں حصہ لیتے ہیں۔
سید حامد کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے سید مضر قزوینی نے خطاب کرتے ہوئے کہا: رسول اکرم(ص) نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے قرآن کو لوگوں کی اصلاح کے لئے نازل فرمایا تاکہ لوگ اس سے ہدایت اور دین کی روشنی حصل کریں.
سید مضر قزوینی نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا: رسول اکرم (ص) کا ارشاد ہے اولاد کا والدین پر حق ہے کہ والدین ان کو اچھی تعلیم دلوایں اور اچھا استاد میسر کریں اس کے ضمن میں رسول اکرم(ص) کی حدیث ہے:
(خيركم من تعلّم القرآن وعلّمه)
ترجمہ: تم میں سے سب سے بہتر وہ ہے جو قرآن کی تعلیم حاصل کریں اور قرآن کی تعلیم دوسروں تک پہنچائے۔
ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ خدا وندعالم ہمیں قرآن اور اہل بیت علیھم السلام کی معرفت نصیب فرمائے اور قرآن سے زیادہ سے زیادہ فیض یاب ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: