روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی الکفیل یونیورسٹی کا میڈیکل کالج عراق کا پہلا نجی میڈیکل کالج بن گیا ہے کہ جس کاورلڈ ڈکشنری آف میڈیکل سکولز میں انداراج کیا گیا ہے۔
کالج کے پرنسپل ڈاکٹر سامر حکاک نے اس حوالے سے کہا ہے کہ الکفیل یونیورسٹی کے میڈیکل کالج کا ورلڈ ڈکشنری آف میڈیکل سکولز میں اندراج یونیورسٹی کی صدر دفتر اور کالج کی ورک ٹیم کی مسلسل محنت اورکاوشوں کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہورلڈ ڈکشنری آف میڈیکل سکولز میں مندرج ہر کالج کا وژن، اسناد دینے اور طلباء کو قبول کرنے کا طریقہ کار، اس کا تعلیمی نظام اور تعلیمی لائحۂ عمل بھی درج ہوتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس ڈکشنری میں کالج کا اندراج کافی اہمیت کا حامل ہے اور یہ توثیق اس کی اسناد کو بیرون ملک تسلیم کیے جانے اور کالج کے فارغ التحصیل طلباء کے غیر ملکی اداروں میں اعلی تعلیم حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ وزارت برائے اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق کی طرف سے میڈیکل کالج کو تسلیم کیا جانا اس بین الاقوامی طبی لغت میں اندراج کی شرط ہے، اور یہ کالج میں فراہم کی جانے والی تعلیم کے اعلیٰ معیار کا عکاس ہے اور مسلسل ترقی اور اعلیٰ ترین سائنسی اور تعلیمی معیارات کی پابندی کرنے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔