العمید یونیورسٹی کی جانب سے کراؤڈ میڈیسن پر ایک تربیتی کورس کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تربیت و اعلی تعلیم سے منسلک العمید یونیورسٹی کی جانب سے زیارت اربعین کی تیاریوں کے ضمن میں اپنے تدریسی عملے کے لیے کراؤڈ میڈیسن کا ایک تربیتی کورس منعقد کیا گیا۔

یہ کورس خدماتی موکب ام البنین (سلام اللہ علیہا) میں شرکت کے لیے یونیورسٹی کی تیاریوں کے ایک حصے کے طور پرمنعقد کیا گیا تھا، جو کہ کربلا آنے والے زائرین کو لاجسٹک اور طبی امداد فراہم کرتا ہے۔

اس کورس میں کراؤڈ میڈیسن اور اس کے طریقہ کار کا ایک تعارف شامل تھا۔ اس کےعلاوہ کورس میں شرکاء کو زائرین اربعین کو طبی خدمات، علاج اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔

یہ کورس یونیورسٹی کیمپس کے وسط میں واقع امام المجتبیٰ علیہ السلام کے ہال میں محکمہ صحت میسان گورنریٹ کے ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر غزوان اللامی کی سربراہی اور کراؤڈ میڈیسن کے شعبے میں ماہر ٹیم کی نگرانی میں منعقد ہوا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: