تراث الانبیاء انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے زیارت اربعین کے دوران تبلیغی منصوبے میں شرکت کی خواہشمند خواتین مبلغین کے لئے ٹیسٹ کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت سے وابستہ آن لائن تراث الانبیاء انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین، جو روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کےمتولی شرعی کے دفتر سے منسلک ہے، کی جانبسے زیارت اربعین کے دوران حوزہ علمیہ کے تبلیغی منصوبے میں شرکت کی خواہشمند خواتین مبلغین کے لئے ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔

یہ امتحان نجف کے حوزہ علمیہ کے تعاون سےمنعقد کیا گیا تھا جس میں انسٹی ٹیوٹ سے منسلک ملک بھر سے آئی ہوئی طالبات نے شرکت کی۔

تبلیغی منصوبے میں حصہ لینے کے خواہشمند افراد کے لیے کوالیفائنگ ٹیسٹ نجف اشرف کے المرتضیٰ کلچرل کمپلیکس کے شیخ الانصاری ہال میں منعقد ہوا اور علمی کمیٹی کی جانب سے پرچوں کا جائزہ لینے کے بعداس ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

اس ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والی طالبات زیارت اربعین کے دوران کربلا آنے والی مرکزی اور ذیلی سڑکوں پر قائم کئے گئے تبلیغی مراکز میں خدمات پیش کریں گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: