روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تربیت و اعلی تعلیم سے منسلک الکفیل یونیورسٹی نے ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ میسان گورنریٹ میں السراج تعلیمی پلیٹ فارم متعارف کرایا ہے۔
یہ پلیٹ فارم یونیورسٹی کے الکفیل سینٹر فار انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے۔
الکفیل سینٹر فار انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وسام علی الخزاعی نے کہا، "میسان گورنریٹ میں التریبہ ڈائریکٹوریٹ کو السراج تعلیمی پلیٹ فارم کی پیشکش کا مقصد گورنریٹس میں تعلیمی ڈائریکٹوریٹ کو اس ڈیجیٹل نظام کی تمام تفصیلات اور اس کے استعمال کے طریقہ کار کو متعارف کروانا اور اسکول انتظامیہ اور والدین کے درمیان تعلیمی امور کو منظم کرنے کے لئے رابطے کا ذریعہ فراہم کرنا ہے۔
میسان ایجوکیشن کے ڈائریکٹر جنرل سید ریاض السعدی نے تصدیق کی کہ "السراج تعلیمی پلیٹ فارم ایک مؤثراور تعلیمی رہنمائی کرنے والے پلیٹ فارم جیسا ہے جو مطالعہ کے دوران طالب علم کو بہت سے معاملات میں معاونت فراہم کرتا ہے اور والدین یا سرپرست کو اپنے بچے کی تعلیمی سطح کے بارے میں جاننے کے لئے سہولت فراہم کرتا ہے۔"
انہوں نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حرم مقدس کے منصوبے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں مفاد عامہ اور سماجی ترقی کا سبب ہیں۔