روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے جنوبی گرین بیلٹ یراجیکٹ کے سربراہ سید ناصر حسین مطیب نے تصدیق کی ہے کہ گرین بیلٹ یراجیکٹ نے بہت سے افراد کو روزگار فراہم کیا ہے جس سے گورنریٹ میں بے روزگاری کی شرح کم ہوئی ہے اور محنت کش طبقے کو ملازمتیں حاصل کرنے میں مدد ملی ہے، اس کے علاوہ یہ منصوبہ کربلا مقدسہ میں مقامی منڈیوں کی زرعی ضروریات پورا کرنے میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا، " روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کربلا گورنریٹ میں جنوبی گرین بیلٹ پراجیکٹ کو بچانے، اسے سرسبز وشاداب بنانے اور بحال کرنے کے لیے شجرکاری کا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ یہ منصوبہ 27 کلومیٹر طویل اور 100 میٹر چوڑا ہے اور 270.000 مربع میٹر رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ اس وقت یہ منصوبہ (500) سے زائد نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کا ذریعہ بنا ہوا ہے، جس سے گورنریٹ میں بے روزگاری کی شرح میں کمی آئی ہے اور محنت کش طبقے کو ملازمتیں حاصل کرنے میں مدد ملی ہے۔"
انہوں نے مزید کہا، "زیتون، مختلف اقسام کی کھجوریں، سبزیاں اور سٹریس فروٹس اس منصوبے کی سب سے نمایاں زرعی فصلیں ہیں جو اس پروجیکٹ کے ذریعے مقامی منڈیوں کو فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ روضہ مبارک ابا الفضل العباس علیہ السلام کے مضیف ضروریات پوری کرنے کے لیے تیار کی گئی ہیں۔"
انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت کل 22 سبزہ زار بنائے گئے ہیں جو فیملیز کے لیے ایک پرکشش تفریحی مقام بن چکے ہیں۔ یہ سبزہ زار روزانہ شام 6 بجے سے 12 بجے تک کھلے رہتے ہیں گئے ہیں اور کربلا کے شہریوں، فیملیز اور وزیٹرز کی بہت بڑی تعداد یہاں آرہی ہے اور اسی طرح سکولوں کے ٹرپس کے لیے بھی ان کے دروازے کھول دیے گئے ہیں۔