شعبہ پائیدار ترقی کی جانب سے حرم مقدس سے منسلک سٹاف کے لیے نہج البلاغہ پر تعلیمی لیکچرز کا انعقاد جاری ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا شعبہ پائیدار ترقی کی جانب سے حرم مقدس سے منسلک سٹاف کے لیے نہج البلاغہ پر تعلیمی لیکچرز کا انعقاد جاری ہے۔

شعبہ پائیدار ترقی کے تربیتی مشیرسید کرار حسین نے کہا، "شعبہ پائیدار ترقی کی جانب سے حرم مقدس سے منسلک سٹاف کے لئے امام علی علیہ السلام کی کتاب نہج البلاغہ پر ورکشاپس اور لیکچرز کا سلسلہ وار انعقاد جاری ہے کیونکہ ترقیاتی اور انتظامی امور میں مزید بہتری لانے کے لئے اس کے مندرجات سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔"


انہوں نے مزید کہا: "یہ ہفتہ وار لیکچرز شرکاء کے لیے بہت فائدہ مند ہیں، جو انہیں امام علیہ السلام کی کتاب میں تجویز کردہ نصوص کی تفصیلی وضاحت فراہم کرتے ہیں، خاص طور پر جن کا ذکر انھوں نے مالک اشترعلیہ السلام کو دیئے گئے ہدایت نامے میں کیا تھا۔"

ورکشاپ کے لیکچرر سید ہانی الربیعی نے بتایا کہ "ورکشاپ میں حضرت مالک الاشتر کو امام علی علیہ السلام کی جانب سے دی گئی ہدایات کے بارے میں ایک تعلیمی لیکچر پیش کیا گیا تاکہ امام علی علیہ السلام کے افکار کو متعارف کراتے ہوئے احساس ذمہ داری اور فرائض کی بہتر انداز میں انجام دہی کی ثقافت کوفروغ دیا جا سکے کیونکہ نہج البلاغہ کو قرآن کریم کے بعد دوسری اہم ترین کتاب ہے جس کی تعلیم کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: