انہوں نے کہا کہ گرین بیلٹ منصوبہ کربلا شہر کے بڑے منصوبوں میں سے ایک ہے کیونکہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے عملے نے اس کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے خصوصی کوشش کی ہے۔ "
انہوں نے مزید کہا کہ پہلے پہل گرین بیلٹ قریبی علاقوں کے رہائشیوں کے لیے حفاظتی خدشات کا باعث ہوا کرتی تھی، لیکن جب سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے اس کا انتظام سنبھالا ہے ہر وقت اس میں کام کرنے والے بہت سے اہلکار اور تحفظ فراہم کرنے لیے سیکورٹی عناصر موجود رہتے ہیں جس کے سبب اب یہ جگہ فیملیز کے بیٹھنے کے لیے ایک پرکشش تفریحی مقام بن گیا ہے اور اسی طرح سکولوں کے ٹرپس کے لیے بھی اس کے دروازے کھول دیے گئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اس منصوبے نے بہت سے افراد کو روزگار بھی فراہم کیا ہے جس سے گورنریٹ میں بے روزگاری کی شرح کم ہوئی ہے اور محنت کش طبقے کو ملازمتیں حاصل کرنے میں مدد ملی ہے، اس کے علاوہ یہاں سے بہت سی زرعی اجناس بھی حاصل ہوتی ہیں۔
انھوں نے اسے موسمی تبدیلیوں سے نمٹنے کا بھی ذریعہ قرار دیا۔