شجرکاری اور نباتی آرائش یونٹ کے سربراہ نے بتایا کہ ہمارے عملے نے ما بین الحرمین میں لگے کھجوروں کے درختوں سے پھل اتارنے کا عمل شروع کر دیا ہے تاکہ انہیں روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام آنے والے زائرین کرام میں تقسیم کیا جا سکے۔ "
انہوں نے مزید کہا کہ " دونوں مقدس مقامات کے درمیانی صحن میں کھجور کے درختوں کی تعداد 56 ہے جو امام حسین علیہ السلام کی عمر مبارک کی نمائندگی کرتی ہے۔ کھجور کے یہ درخت چار سمتوں میں واقع ہیں اور ہر سمت میں کھجور کے 14 درخت لگائے گئے ہیں جو چہاردہ معصومین علیہم السلام کی نمائندگی کرتے ہیں اور ان کا کل رقبہ 150 مربع میٹر تک ہے۔ ہر سال ان درختوں سے حاصل کی جانے والی کھجوروں کو بطور مقدس تحفہ زائرین میں مفت تقسیم کیا جاتا ہے۔"
ان درختوں کی دیکھ بھال کے سلسلے میں آبپاشی ، کھاد اور کیڑوں پر قابو پانے کے لئے جامع موسمی منصوبہ بندی کی جاتی ہے۔