ڈیفنس ملٹری یونیورسٹی عراق کے وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی الوافی فاؤنڈیشن کا دورہ کیا اورباہمی دلچسپی کے امور اور مشترکہ تعاون کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا۔
الوافی فاؤنڈیشن کے سربراہ سید احمد صادق نے کہا، "یہ دورہ ملٹری یونیورسٹی اور ادارے کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے، علمی و تحقیقی میدان میں مشترکہ تعاون کو بڑھانے، دونوں اداروں کے دستاویزی کردار کو بڑھانے اور متعدد شعبوں تجربات اور علم کے تبادلے کے لیے کیا گیا ہے۔"
انہوں نے کہا،"وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے اہم علمی و فکری مراکز جن میں مرکزی لائبریری، دارلمخطوطات اور عجائب گھرشامل ہیں، کا دورہ بھی کیا۔"
دورے کے اختتام پر سید احمد صادق نے وفد کے سربراہ بحریہ کے میجر جنرل عباس لفتاح عودہ کا شکریہ ادا کیا اور اظہار تشکر کے طور پر اعزازی شیلڈ پیش کی۔
الوافی فاؤنڈیشن کے سربراہ نے بتایا کہ عراقی وزارت دفاع سے منسلک ڈیفنس یونیورسٹی فار ملٹری سٹڈیز بھی اس سے قبل روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے ساتھ تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط کر چکی ہے۔"