قرآن انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے قرآن کریم کی تلاوت و حفظ کے شارٹ کورس کی اختتامی تقریب....

اختتامی تقریب
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فکر و ثقافت سیکشن کے تحت کام کرنے والے قرآن انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے بروز منگل 16 ذی القعد 1435ھ بمطابق 12 ستمبر 2014ء کو روضہ مبارک کے صحن میں قرآن کریم کی تلاوت و حفظ کے شارٹ کورس کی اختتامی تقریب منعقد کی گئی۔
اس تقریب میں بہت بڑی تعداد میں سکولوں کے طالب علموں اور ان کے والدین نے شرکت کی، روضہ مبارک کے سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد صافی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس تقریب کا مقصد بچوں کو قرآن کے احکامات اور تلاوت قرآن و حفظ سے آگاہی دینا ہے تاکہ یہ بچے مستقبل میں قرآن کریم کے مطالب اور مفاہیم کو سمجھ سکیں اور اس پر عمل کریں۔
سید صافی نے کہا: موسم گرما کی چھٹیوں میں بچوں کے والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کو قرآن مجید سے متعارف کروائیں اور قرآن مجید کی تلاوت کی ترغیب دیں تاکہ یہ بچے قرآن مجید کو سیکھں اور اپنے باقی ہم عمر بچوں سے ممیز ہوں سکیں۔
سید صافی نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا: ہم چاہیے کہ نوجوان نسل کو قرآن مجید کے احکامات اور تلاوت کرنے کا شوق دلائیں قرآن انسٹی ٹیوٹ کا ادارہ اس خاطر پورے سال میں مختلف مقامات پر تلاوت قرآن و حفظ کے بارے میں پروگرام کرتا رہتا ہے سید صافی نے تلاوت قرآن کے ساتھ نوجوان نسل کو فقہ اور عقائد کے علوم جاننے پر بھی زور دیا۔
آخر میں سید صافی نے کہا: ہم قرآن انسٹی ٹیوٹ والوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو ایسی تقریبات منعقد کرتے ہیں تاکہ ہماری نوجوان نسل میں قرآنی احکامات اور تلاوت کا شوق پیدا ہو سید صافی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ قرآن مجید کی تلاوت گرمیوں کی چھٹیوں کے علاوہ سال کے باقی دنوں میں بھی کی جائے اور اسی طرح اہل بیت علیھم السلام کے علوم کو بھی پڑھا جائے قرآن کریم کے پڑھنے اور پڑھانے کے بارے میں اہل بیت علیھم السلام کی بہت ساری احادیث ہیں۔
قرآن انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ شیخ جواد نصراوی نے الکفیل نیٹ ورک کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا: قرآن انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے قرآن کریم کی تلاوت اور قرآنی تعلیمات کے فروغ کے لئے سال بھر مختلف پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں جس میں لوگوں کو تلاوت قرآن کریم کے قواعد و ضوابط اور تجوید کے اصول و قوانین سکھائے جاتے ہیں، رسول کریم صلّى الله عليه وآله وسلم کا فرمان ہے: اپنے بچوں کو تین چیزوں کی تعیلم دو: اپنے نبی سے محبت، اہل بیت نبی سے محبت اور تلاوت قرآن۔
شیخ جواد نصراوی نے بتایا: اب تک مختلف مقامات پر جتنے شارٹ کورس ہوئے ہیں ان میں تقریباً 5500 طالب علموں نے حصہ لیا ہے جس میں سے 1550 طالب علموں نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن اور کربلا میں موجود مختلف مساجد میں، 1200 طالب علموں نے کربلا ڈویژن کے شہر ہندیہ، 1250 طالب علموں نے بغداد، 900 طالب علموں نے بابل اور 600 طالب علموں نے شرکت کی ہے۔
اس بات کا ذکر کرتے ہوئے چلیں کہ یہ قرآنی محافل کا انعقاد قرآن انسٹی ٹیوٹ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے کرتا ہے کہ جس کے تمام انتظامات روضہ مبارک کی طرف سے کئے جاتے ہیں قرآن انسٹی ٹیوٹ سارا سال قرآنی محافل کا انعقاد کرتا رہتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: