شعبہ برائے معارف اسلامی و انسانی کی طرف سے حسینی انقلاب کے معاشرتی اثرات کے موضوع پر سمپوزیم کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں شعبہ برائے معارف اسلامی و انسانی نے (معرفت اور جذبات میں فرق کی روشنی میں حسینی انقلاب کے معاشرتی اثرات) کے موضوع پر ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا کہ جس میں محققین اور اکیڈمک شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مرکز تراث جنوب کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسین شرہانی نے بتایا کہ اس سمپوزیم کا انعقاد مسجد آل حيدر الكبير میں قائم امام علی(ع) لائبریری کے تعاون سے کیا گیا کہ جو سوق الشيوخ ذي قار میں واقع ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سمپوزیم سے مرکز سے منسلک محقق ڈاکٹر شہید کریم محمد نے خطاب کیا اور ابدی حسینی انقلاب کے بارے روایات اور تاریخی واقعات کی روشنی میں گفتگو کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: