روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت کی جانب سے مشروع الثقافي لشباب العراق سے منسلک نوجوانوں کے ایک گروپ کے لئے سلسلہ وار تربیتی لیکچرزکا انعقاد کیا جا رہا ہے
یہ لیکچرز شعبہ فکرو ثقافت سے منسلک القمر کلچرل فورم سینٹر کے زیر نگرانی دئیے جا رہے ہیں۔
منسلک القمر کلچرل فورم سینٹر کے ڈائریکٹر شیخ حارث الداحی نے کہا، "القمر کلچرل فورم سینٹر کی جانب سے مشروع الثقافي لشباب العراق سے منسلک نوجوانوں کے ایک گروپ کے لئے سلسلہ وار لیکچرزکا انعقاد کیا گیا ہے۔ یہ نوجوان مشروع الثقافي لشباب العراق کے تحت اپنے اپنے علاقوں میں نوجوانوں کے لیے مذہبی موضوعات ومسائل جیسے فقہ، عقائد اور اخلاقیات پر لیکچرز، سیمینارز اور تعلیمی فورمزمنعقد کر رہے ہیں اوران سلسلہ وار لیکچرز کے انعقاد کا مقصد بھی پیشہ ورانہ طور پر ان اراکین کی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔"
انہوں نے بتایا کہ اس ثقافتی منصوبے کے تحت پہلے کرکوک گورنریٹ میں نوجوانوں کے لیے لیکچرز اور تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا تھا جس کے بعد اب بصرہ گورنریٹ کے نوجوانوں کے لئے لیکچرز اور ورکشاپس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔