روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ مذہبی امور کی جانب سے امام سجاد علیہ السلام کی المناک شھادت کی یاد میں سالانہ مجالس عزاء کا سلسلہ جاری ہے۔
شعبہ مذہبی امور کے سربراہ شیخ صلاح کربلائی نے کہا ہے ان مجالس میں امام زین العابدین علیہ السلام کی سیرت طیبہ کو بیان کیا جا رہا ہے اور یہ ایک ایسا اہم سفر ہے کہ جس کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہی حاصل کرنا ہماری نسلوں کے لیے بہت ضروری ہے، خاص طور سے عاشوراء کے بعد آپ کی زندگی اہل بیت علیہم السلام کے شیعوں کے لیے ایک اہم باب اور حق و باطل کے درمیان موجود ایک خیمہ ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ان مجالس سے شیخ حسنین خاقانی خطاب کر رہے ہیں اور آنے والی مجالس میں امام سجاد علیہ السلام کے اخلاق اور کردار کے بارے میں گفتگو کی جائے گی کہ کس طرح انہوں نے (ہماری طرف بلانے والے خاموش مبلغ بنیں) کی بنیاد پر اپنے اخلاق کو حقیقی اسلام کی طرف دعوت دینے کا ذریعہ بنایا۔
مجالس میں عظیم ترکہ کی صورت میں موجود صحیفہ سجادیہ کے بارے میں توجہ مبذول کی جائے گی، خاص طور پر اعلیٰ دینی قیادت نے بھی ایسا کرنے کی ہدایت کی ہے۔
شیخ کربلائی نے بتایا کہ یہ تین روزہ مجالس نماز ظہر سے پہلے اور شام پانچ بجے روضہ مبارک کے اندرونی صحن میں منعقد ہو رہی ہیں۔