علامہ سید صافی کی سربراہی میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے وفد کی تراتيل سجادية سیمنار میں شرکت

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی کی سربراہی میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے وفد نے نویں بین الاقوامی تراتيل سجادية سیمنار میں شرکت کی۔

روضہ مبارک امام حسین(ع) کی طرف سے منعقد ہونے والے اس سیمینار کی افتتاحی تقریب روضہ مبارک امام حسین(ع) کے اندرونی صحن میں ہوئی، اس سیمینار کی تقریبات تین روز تک جاری رہیں گی جن میں خاتم الانبیاء(ص) ہال میں تحقیقی مقالات کی نشستیں اور ما بین الحرمین میں کتابوں کی نمائش بھی شامل ہے۔

افتتاحی تقریب میں روضہ مبارک امام حسین(ع) کے متولی شرعی علامہ شیخ عبد المہدی کربلائی، روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی، روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی مجلس ادارہ کے اراکین سيد جواد حسناوي اور ڈاکٹر عباس رشيد دده موسوي ، عراقی یونیورسٹیوں کے نمائندوں اور ملکی وغیر ملکی دانشوروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی.
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: