روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن نے العمید ایجوکیشنل گروپ کے نئے سٹاف کے لئے منعقد کئے جانے والے تربیتی پروگرام کا جائزہ لیا

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تربیت و اعلی تعلیم کے نگران اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن ڈاکٹر عباس الدادہ الموسوی نے العمید ایجوکیشنل کمپلیکس کا دورہ کیا اور العمید ایجوکیشنل گروپ کے نئے سٹاف کے لئے منعقد کئے جانے والے تربیتی پروگرام کا جائزہ لیا۔

انہوں نے شعبہ تربیت و اعلی تعلیم کی جانب سے تعلیمی و تدریسی عملے کے لئے منعقد کئے جانے والے اس تربیتی پروگرام کو بے حد سراہا۔ انہوں نے العمید ایجوکیشنل گروپ کے نئے سٹاف سے بات چیت بھی کی اور ان کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز اور آراء کو بھی سنا۔

انہیں العمید ایجوکیشنل گروپ کے نئے سٹاف کے لیے منعقد کئے جانے والے تربیتی پروگرام کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: