الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے جسم کے نچلے حصے کے (tendons) کے چھوٹے ہونے اور چلنے میں مشکلات کے شکار بچے کا کامیاب آپریشن کیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے ایک ایسے بچے کا کامیاب آپریشن کیا ہے جسے جسم کے نچلے حصے کے کنڈرا (tendons) کے چھوٹے ہونے کی وجہ سے چلنے میں مشکلات تھیں۔

الکفیل ہسپتال کے آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر بریر الاسدی نے بتایا کہ "ہماری میڈیکل ٹیم نے ایک سات سالہ بچے کے (tendons) کو کمبا کرنے کے لئے کامیاب آپریشن کیا ہے۔ یہ بچہ دماغی ایٹروفی میں مبتلا تھا، جس کی وجہ سے اس کے نچلے حصے کے (tendons) سائز میں چھوٹے تھے اور اسے چلنے پھرنے میں دشواری کا سامنا تھا۔"

انہوں نے مزید کہا، "آپریشن انتہائی درستگی کے ساتھ کیا گیا ہے اور بچہ قدرتی انداز میں اپنے اعضاء کو حرکت دینے کے قابل ہے۔"
انہوں نے کہا کہ "یہ کامیابی عراقی طبی ٹیم کے تجربے، مہارت اور ہسپتال میں دستیاب جدید طبی ٹیکنالوجیز اور آلات کی بدولت حاصل ہوئی۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: