قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک حفظ یونٹ کے طلباء نے نجف اشرف میں زائرین کو خدمات فراہم کرنے کے لیے سبیل لگائی ہے

امام سجاد علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک حفظ یونٹ کے طلباء نے زائرین کو خدمات فراہم کرنے کے لیے سبیل لگائی ہے اور طلباء زائرین کو ٹھنڈا پانی، مشروبات اور چائے پیش کر رہے ہیں۔

یہ سبیل قرآن کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف اشرف کے زیر اہتمام لگائی گئی ہے۔

قرآن انسٹی ٹیوٹ طلباء کو تعلیمات ثقلین سے روشناس کرانے، قرآن کمپلیکس کے وژن کو پھیلانے اور مراسم عزاء کے احیاء کے لئے مجالس و خدماتی مواکب کے قیام کے لیے طلباء کو فعال کرنے کے لئے کوشاں ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: