روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں ذکرشہادت امام سجاد علیہ السلام

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں امام سجاد علیہ السلام کی المناک شھادت کی یاد میں مجلس عزاء منعقد کی گئی۔

روضہ مبارک حضرت عباس حسین علیہ السلام کے تشریفات ہال میں منعقد کی جانے والی اس مجلس سے شیخ علی ابو الحواتم الطائی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں حسینی مجالس منعقد کرنے اور اہل بیت علیہم السلام کے مصائب کو یاد کرنے کی ایک طویل روایت ہے، اور امام سجاد علیہ السلام کی المناک شھادت کی یاد منعقد کی جانے والی یہ مجلس عزاء بھی اسی سلسلے کا حصہ ہے۔

اس مجلس عزاء میں امام زین العابدین علیہ السلام کی عبادت اور ان کی سیرت مبارکہ کو بیان کرنے کے علاوہ ا واقعہ کربلا کی تاریکی کو ظاہر کرنے، اپنے والد سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کے مشن کو جاری رکھنے اور اور زندگی کی آخری سانسوں تک انقلاب عاشوراء کا دفاع کرنے اور دنیا کو اس عظیم انقلاب کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کرنےاور اس کے ثمرات کو ہر خطے تک پہنچانے میں ان کے کردار پر روشنی ڈالی گئی۔ "

اس مجلس عزاء میں زائرین کرام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام نے شرکت کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: