امام سجاد(ع) کے یوم شھادت کی مناسبت سے امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے خدام کا جلوس عزاء

روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے خدام نے حضرت امام سجاد علیہ السلام کی شہادت کا اھل بیت اطہار علیھم السلام کو پُرسہ پیش کرنے اور اس المناک دن کے احیاء کے لئے ایک ماتمی جلوس نکالا۔
یہ جلوس عزاء روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے برآمد ہوا اور مابین الحرمین سے ہوتا ہوا روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام کے میں پہنچا کہ جہاں دونوں مقدس حرموں کے خدام نے مل کر اپنے مظلوم امام کے مصائب پر ماتم کیا۔
اس ماتمی جلوس کا اختتام روضہ مبارک امام حسین(ع) کے صحن میں ایک مجلس عزاء پہ ہوا جس میں مقامت مقدسہ کربلا کے خدام کے علاوہ زائرین اور عزاداران امام علیہ السلام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: