الکفیل یونیورسٹی میں امام سجاد علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر سالانہ مجلس عزاء کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس کے شعبہ تربیت واعلی تعلیم سے وابستہ الکفیل یونیورسٹی کی جانب سے امام سجاد علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر سالانہ مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔

مجلس کا آغاز قاری سید ذوالفقار الصابری نے تلاوت کلام پاک سے کیا اس کے بعد شیخ حفیظ الدجیلی نے مجلس سےخطاب کرتے ہوئے امام سجاد علیہ السلام کی سیرت طیبہ کے متعدد پہلووں پر روشنی ڈالی۔

شیخ حفیظ الدجیلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام سجاد علیہ السلام نے اپنے والد حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت کے بعد مصائب بحرانوں میں گھرے رہنے کے باوجود حسینی مشن کو جاری رکھا اور مکتب حق الباقر و الصادق علیہم السلام کے قیام کے ذریعے امویوں کے مذموم مقاصد اور ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے دین اسلام کا تحفظ کیا۔

مجلس کے اختتام پرسید الساجدین حضرت امام سجاد کے مصائب اور مشکلات اور سید الشہداء ابا عبداللہ الحسین (ع) کی شہادت کے بعد خاندان نبوت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر ٹوٹنے والی قیامت کو یاد کرتے ہوئے مرثیہ خوانی کی گئی۔
الکفیل یونیورسٹی میں منعقد ہونے والی اس مجلس عزاء میں یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر نورس الدہان ، ان کے مشیر برائے علمی امورپروفیسر ڈاکٹر نوال عائد المیالی، پروفیسرز اور سٹاف نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ الکفیل یونیورسٹی اہل بیت علیہم السلام کی تمام مناسبات بشمول جشن ولادت اور ایام شہادت کے احیاء کے لئے تیار کردہ شیڈول کے مطابق محققین ، مبلغین اور مفکرین کی میزبانی کرتے ہوئے پروگرامز اور عزائی تقریبات کا انعقاد کرتی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: