روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے وفد نے ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ بابل گورنریٹ میں السراج تعلیمی پلیٹ فارم متعارف کرایا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس کے شعبہ تعلقات عامہ اور الکفیل یونیورسٹی کے وفد نے ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ بابل گورنریٹ میں السراج تعلیمی پلیٹ فارم متعارف کرایا ہے۔

یہ پلیٹ فارم یونیورسٹی کے الکفیل سینٹر فار انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے۔

الکفیل سینٹر فار انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وسام علی الخزاعی نے کہا، "میسان گورنریٹ میں التریبہ ڈائریکٹوریٹ کو السراج تعلیمی پلیٹ فارم کی پیشکش کا مقصد عراقی گورنریٹس میں تعلیمی ڈائریکٹوریٹس کو اس ڈیجیٹل نظام کی تمام تفصیلات اور اس کے استعمال کے طریقہ کار کو متعارف کروانا اور اسکول انتظامیہ اور والدین کے درمیان تعلیمی امور کو منظم کرنے کے لئے رابطے کا ذریعہ فراہم کرنا ہے۔"

بابل ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر مہدی صالح العوادی نے کہا کہ "یہ پلیٹ فارم تعلیمی ادارے، طلباء کے والدین اور اساتذہ کے وقت اور مشقت کو بچاتے ہوئے مختلف خدمات فراہم کرتا ہے، تعلیمی عمل کو آسان اور ہمواری بناتا ہے اور مطالعہ کے دوران طالب علم کو بہت سے معاملات میں معاونت فراہم کرتا ہے اور طلباء کے ورک لوڈ اور پریشر کو کم کرتا ہے ۔"

واضح رہے کہ السراج تعلیمی پلیٹ فارم کو الکفیل یونیورسٹی سے منسلک الکفیل سنٹر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔ یہ پلیٹ فارم ابتدائی طور پر عراق میں حضوری تعلیم وتدریس کے لیے ایک معاون کی حیثیت رکھتا تھا لیکن کورونا وبا کے آنے کے بعد وزارت اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق کی ہدایت پر اس پلیٹ فارم کو معاون کی بجائے تعلیم وتدریس کے مرکزی وسیلہ کے طور پر اپنایا گیا اور اس پلیٹ فارم نے پورے تعلیمی عمل اور امتحانات کو بہترین اور منظم انداز میں پایۂ تکمیل تک پہنچانے میں اپنی قابلیت اور صلاحیت کو ثابت کیا۔ عراق میں تربیت، اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق کی وفاقی وزارتوں نے اسے یک سرکاری تعلیمی پلیٹ فارم کے طور پرمنظور کیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: