روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے شعبہ مذہبی سیاحت نے سال 1445 ہجری 2023 عیسوی کے لیے عمرہ مفردہ اور مناسک زیارت ادا کرنے کے لیے اپنے نئے پروگرام کا اعلان کیا ہے۔
شعبہ مذہبی سیاحت سے منسلک (قافلة الساقی)عمرہ مفردہ، زیارت قبر نبی(ص)، زیارت جنت البقیع اور مکہ و مدینہ میں دیگر مقامات مقدسہ کی زیارت کروانے کے لیے کربلا سے مدینہ اور مکہ المکرمہ لے جانے کے لئے جدید، ایئر کنڈیشنڈ بسیں فراہم کرکے مناسک زیارت کی ادائیگی کے لیے بہترین خدمات فراہم کرتا ہے۔
شعبہ مذہبی سیاحت کے مطابق اس مقدس سفر کے لئے نقد ادائیگی کی صورت میں فی کس(650) ڈالر لیے جائیں گے، جب کہ اقساط کی صورت میں پیمنٹ ادا کرنے پرمجموعی طور پر(750) ڈالر دینے ہوں گے۔
مزید معلومات اور استفسارات کے لیے كربلاء المقدسة - باب بغداد - فندق الجزيرة سابقہ قرب نقطة القمر اور روضہ مبارک ابی الفضل العباس علیہ السلام کے باب قبلہ کے بالمقابل فرع الأول میں تشریف لائیں۔
آپ درج ذیل فون نمبرز پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔
07801952463
07602283026
07704446440
07709019939