قرآن انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے بابل ڈویژن میں قرآن کریم اور فقہ و عقائد کا شارٹ کورس۔۔۔۔

محفل
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فکر و ثقافت سیکشن کے تحت کام کرنے والے قرآن انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے بروز سوموار 19 ذی القعد 1435ھ بمطابق 15 ستمبر 2014ء کو بابل ڈویژن میں موجود مرقد مطھر حضرت زید بن علی علیہ السلام کے صحن میں قرآن کریم اور فقہ و عقائد کے سلسلہ میں شارٹ کورس کی محفل منعقد کی گئی۔
اس تقریب محفل میں بابل ڈویژن کے گورنر، مذہبی و ثقافتی شخصیات اور مؤمنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس محفل کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے کیا گیا جس کا شرف قاری مرتضی عباسی نے حاصل کیا تلاوت قرآن کریم کے بعد قرآن انسٹی ٹیوٹ کے معاون مسؤول جناب شیخ ضیا الدین الزبیدی نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا: روضہ مبارک کی جانب سے قائم کردہ ادارہ قرآن انسٹی ٹیوٹ آپ کو چند اہم نکات کی طرف توجہ دلاتا ہے کہ جب اس کشتی نے سفر شروع کیا تھا تو صرف ڈیڑھ سو کے قریب طالب علم تھے جبکہ اب یہ تعداد چھ ہزار تک پہنچ گئی ہے اور انشاء اللہ اگلے سال تک یہ تعداد پندرہ ہزار سے زیادہ ہو جائے گی اور ہم نے اس کشتی کو ‘‘سفينة النجاة ’’ کا نام دیا ہے اور آپ لوگ جانتے ہیں کہ سفينة النجاة اہل بیت علیھم السلام کا سفينہ ہے۔
جیسا کہ رسول اسلام (ص) کی حدیث ہے کہ قرآن اور اہل بیت علیھم السلام کبھی بھی جدا نہیں ہونگے یہاں تک کے یہ دونوں میرے پاس حوض پر پہنچ جائیں گے۔
جناب شیخ ضیاء الدین کے بعد بابل ڈویژن کے گورنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ہم روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تحت کام کرنے والے ادارے قرآن انسٹی ٹیوٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو ایسے شارٹ کورسز کر کے ہماری نسل کے درمیان قرآن اور علوم اہل بیت علیھم السلام کو پہنچا رہے ہیں تاکہ ہماری نوجوان نسل رسول اکرم(ص) کی اس حدیث کے مطابق زندگی گزار سکیں جس میں انہوں نے قرآن اور اہل بیت علیھم السلام کے جدا نہ ہونے کا کہا ہے۔
گورنر کے خطاب کے بعد اہل بیت علیھم السلام کی مدح میں شعر و شاعری ہوئی جس کا طرح مصرا (يا قائم آل محمد) تھا، محفل کے آخر میں قرآن کریم کی تلاوت کرنے والوں میں اعزازی سندیں تقسیم کی گئی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: