عراق کے وزیر تعلیم ابراہیم نامس الجبوری نے اس بات کی تصدیق کی کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے منصوبے ملک میں تعلیمی عمل کی حمایت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
وزیر وزیر تعلیم ابراہیم نمس الجبوری نے روضہ مبارک ابی الفضل العباس علیہ السلام پر حاضری کی سعادت حاصل کی اور مراسم زیارت کی ادائیگی کے بعد روضہ مقدس کے سیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ آل ضیاء الدین اور متولی شرعی کے دفتر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر افضل الشامی سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں وزیر تعلیم جناب ابراہیم نامس الجبوری کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اہم تعلیمی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور عراق میں تعلیمی ترقی اور باشعور نسل کی تیاری کے لئے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں بتایا گیا۔ وزیر تعلیم کو بتایا گیا کہ ان کوششوں کے نتیجے میں روضہ مبارک سے منسلک تعلیمی اداروں کے طلباء وزارتی امتحانات میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
وزیر تعلیم نے روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی طرف سے تعلیمی عمل کی حمایت میں کی جانے والی کوششوں کی بے حد تعریف کی۔