روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شجر کاری اور زراعت کے شعبے کی طرف سے کربلا میں مختلف اقسام کے درختوں کی شجر کاری...

حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے سروس سیکشن کے تحت کام کرنے والے شعبہ زراعت کی جانب سے کربلا شہر کی فضا کو صاف رکھنے کے لئے کربلا شہر میں مختلف مقامات پر مختلف قسم کے پودے لگانے کا کام شروع کیا ہے اور اس شجر کاری مہم کو مرکز شہر میں داخل ہونے والے راستے سے شروع کیا ہے ان درختوں میں سے مندرجہ ذیل قسموں کو استعمال کیا ہے البیزیٹ، والاكاسيا، سورانتس وغیرہ کے علاوہ بھی درختوں کو استعمال کیا ہے۔
سروس سیکشن کے تحت کام کرنے والے شعبہ زراعت کے سربراہ جناب الحاج خلیل مہدی ھنون نے الکفیل نیٹ ورک کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا: اس شجر کاری مہم کو منطقہ عباسیہ شرقی و غربی اور اس کے علاوہ جس راستے سے زائرین کربلا آتے ہیں ان علاقوں تک شجر کاری مہم کو پھیلایا جائے گا اور اس شجر کاری مہم کو تیزی سے پھیلایا جا رہا ہے اور اس سال کے آخر تک اس مہم کو مکمل کر لیا جائے گا۔
جناب الحاج خلیل مہدی ھنون نے مزید گفتگو کرتے ہوئے بتایا اس شجر کاری مہم کو تین مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔
یہ بات واضح رہے کہ روضہ مبارک کے مختلف سیکشنوں کے تحت کام کرنے والے زراعت اور شجر کاری کے شعبے ناصرف آرائشی پودوں کی پیدوار میں اضافہ کر رہے ہیں بلکہ بہت سے پھولوں، سبزیوں اور اناج کی زراعت کا کام بھی سر انجام دے رہے ہیں جس سے ناصرف مقامی سطح پر لوگوں کی ضروریات پوری ہو رہی ہیں بلکہ اس حوالے سے خود کفالت کی جانب بھی قدم آگے بڑھ رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: