خواتین کی مذہبی رہنمائی ڈویژن کی جانب سے العمید ایجوکیشنل گروپ کے سٹاف کے لیے ترقیاتی پروگرام کا انعقاد جاری ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں خواتین کی مذہبی رہنمائی ڈویژن کی جانب سے العمید ایجوکیشنل گروپ کے سٹاف کے لیے ترقیاتی پروگرام کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈویژن کی سربراہ سیدہ عذراء الشامی نے کہا، " ڈویژن کی جانب سے العمید ایجوکیشنل گروپ کے سٹاف کے لیے ترقیاتی پروگرام کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے اور مذہبی رہنمائی ڈویژن نے مسلسل دوسرے ہفتے العمید ایجوکیشنل گروپ سے منسلک (57) خواتین ارکان کی شرکت کے ساتھ اپنا ترقیاتی پروگرام منعقد کیا۔ یہ پروگرام روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے العلقمی بیسمینٹ کے کے ہال میں منعقد کیا گیا۔"

انہوں نے مزید کہا، "پروگرام میں (زندگی میں خواتین کا پیغام) کے عنوان سے ایک پریزنٹیشن شامل تھی، اس پریزنٹیشن میں خواتین کو رہنمائی فراہم کی گئی کہ وہ اپنے کردار اور ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے مذہبی اقدار اور تصورات کو کیسے محفوظ رکھ سکتی ہیں۔"

انہوں نے کہا، "سیدہ راجاء علی نے (فقه الحياة) کے عنوان سے ایک فقہی لیکچر دیا اور حاضرین کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: