روح النبوۃ سالانہ فیسٹیول میں شرکت کے لئے کے لئے تفصیلات کا اعلان

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے الکفیل دینی مدارس برائے خواتین نے روح النبوۃ سالانہ فیسٹیول میں شرکت کے لئے تفصیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیسٹول الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کی جانب سے سیدۃ النساء العالمین جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کو منانے کے لئے ہر سال منعقد کیا جاتا ہے۔

چھٹا انٹرنیشنل روح النبوۃ کلچرل فیسٹیول (فاطمة الزهراء مجمع النورين النبوة والإمامة) کے نعرے کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے۔

روح النبوۃ کلچرل فیسٹیول کے ضمن میں تحقیقی مقالات لکھنے کا مقابلہ بھی منعقد کیا جائے گا۔ یہ مقابلہ (3-6/جنوری/2024 عیسوی) کے درمیان منعقد کیا جائے گا، اور اس کا تعلق حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت مبارکہ کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقی مقالات لکھنے سے ہے۔

تحقیق کا خلاصہ ای میل ایڈریس (rouhalnubua@gmail.com) پر بھیجا جائے ، یا اسے سی وی کے ساتھ براہ راست مركز الصدّيقة الطاهرة(عليها السلام)، الكائن في ملحق الأسرة/ شارع مستشفى الحسينيّ/ مجاور مسجد صاحب الزمان(عجّل الله فرجه) پر جمع کروایا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ تحقیقی خلاصہ، مقالہ اور سی وی وصول کرنے کی آخری تاریخ 11/10/2023 ہے۔

مقابلے کے انعامات:
پہلا انعام: (2,000,000) 20 لاکھ عراقی دینار۔
دوسرا انعام: (1,500,000) ایک ملین پانچ لاکھ عراقی دینار۔
تیسرا انعام: (1,000,000) ملین عراقی دینار۔

مقابلے کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، نیچے دی گئی تصاویر دیکھی جا سکتی ہیں:
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: