فیملی کلچر سینٹر کی جانب سے اسکول کی طالبات کے لیے تعلیمی اور آگاہی پروگرام (ربيع الثقافة المعرفي) کا انعقاد جاری ہے

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) سے منسلک فیملی کلچر سینٹر کی جانب سے ام حبیبہ سیکنڈری اسکول کی طالبات کے لیے اپنے تعلیمی اور آگاہی پروگرام (ربيع الثقافة المعرفي) کا انعقاد کیا گیا۔

مرکز کی ڈائریکٹر سیدہ سارہ الحفار نے کہا کہ یہ پروگرام کربلا ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کے تعاون سے منعقد کیا گیا تھا۔ پروگرام کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا، اس کے بعد ایک لیکچر بعنوان (كيف أحافظ على قلبي؟) دیا گیا جس کے بعد فیملی کلچر سینٹر کی سندس محمد نے ایک انٹرایکٹو پیراگراف (تصویر اور تبصرہ) پیش کیا۔"

انہوں نے مزید کہا، "پروگرام میں نبأ الحيدري اور سندس محمد کی جانب سے (آپ سے اور آپ کے لئے ) کے عنوان سے ایک ڈائیلاگ سیشن کا انعقاد کیا گیا اور طالبات کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے گئے۔ اس پروگرام میں مسزسیدہ اخلاص جواد اور سیدہ زہرہ فیاض کی جانب سے پیش کیے گئے ثقافتی اور مذہبی مقابلوں کا مشاہدہ بھی کیا گیا۔"

انہوں نے اپنی بات ختم کرتے ہوئے کہا کہ مرکز گرمیوں کی تعطیلات میں سرمایہ کاری کرنے اور طالبات میں نفسیاتی اور خاندانی بیداری پھیلانے کے لئے کوشاں ہے، تاکہ وہ زندگی کی مشکلات کا مقابلہ کرنے کے لیے خود کو تیار کر سکیں اور اہل بیت علیہم السلام کے طریقے پر عمل کرتے ہوئے ایک مستحکم خاندان کی تشکیل کے لیے تیار ہو سکیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: