شعبہ فکری امور کا أعلام الهدى فاؤنڈیشن نائیجیریا کے ساتھ دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ فکری و ثقافتی امور کے وفد نے نائیجیریا میں قائم أعلام الهدى فاؤنڈیشن کے ساتھ مشترکہ تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
مذکورہ بالا شعبہ کے ذیلی ادارے افریقن اسٹڈیز سنٹر کے شیخ شمس الدین عبد اللہ اور شیخ ابراہیم موسیٰ پر مشتمل دو رکنی وفد نے أعلام الهدى فاؤنڈیشن کا دورہ کیا اور فاؤنڈیشن کے سربراہ شیخ ہاشم بادکو سے ملاقات کی۔
شیخ شمس الدین عبداللہ نے بتایا ہے کہ وفد نے فاؤنڈیشن کے سربراہ کو افریقن اسٹڈیز سنٹر کے افریقہ میں جاری علمی، فکری، ثقافتی اور انسانی پروگراموں کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا اور بہت سے اہم پروگراموں کے حوالے سے مشترکہ کام اور تعاون کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفد نے ادارے کے سربراہ کو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا علم اور متبرک تحائف بھی پیش کیے۔