سروس افیئرز ڈیپارٹمنٹ نے زائرین کی قیمتی اشیاء کو محفوظ رکھنے کے لیے (3) ہزار سے زائد ڈپازٹ باکسز تیار کئے ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سروس افیئرز ڈیپارٹمنٹ نے زائرین کی قیمتی اشیاء کو محفوظ رکھنے کے لیے 100 لاکرز اور 3,000 ڈپازٹ باکسز تیار کیے ہیں، جبکہ زیارت اربعین کی تیاری کے ضمن میں نئی جگہوں کو بھی تیار کیا جا رہا ہے۔

سروس افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹریٹ ڈویژن کے سيد جعفر آل طعمة نے بتایا کہ ہمارا عملہ (100) لاکرز اور (3000) سے زیادہ ڈپازٹ باکسزکی تیاری پر کام کر رہا ہے تاکہ زیارت اربعین کے لئے زائرین کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے اور انہیں بہترین خدمات فراہم کی جا سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈیپارٹمنٹ اپنے مینٹیننس یونٹ کے ذریعے خراب ہونے والے ڈپازٹ باکسز کی بحالی اور زائرین کرام کے سامان کو رکھنے کے لئے حرم مقدس کے ارد گرد نئی جگہوں کی تیاری کے لئے بھی کام کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ لاکرز یا ڈپازٹ باکسز روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدماتی منصوبے کا حصہ ہیں جن کا مقصد زائرین کو بہترین سہولیات مہیا کرنا اور اور ڈپازٹ یونٹس پر رش کو کم کرتے ہوئے ڈپارٹمنٹ کے عملے کا بوجھ کم کرنا ہے۔ ان ڈپازٹ باکسز کو اس طرح رکھا گیا ہے کہ زائرین کا رش نہ ہوسکے اور توسیعی منصوبوں کے ضمن میں ہونے والے کام بھی متاثر نہ ہوں۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے حجاب یونٹس کو بھی (1,500) سے زیادہ اسلامی عبایہ فراہم کیے گئے ہیں
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: