روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی تعمیراتی حرفت سائٹ کے عملے نے روضہ مبارک کی طرف آنے والے زائرین کی آمد ورفت میں آسانی کے لیے لوہے کے عارضی پل کی تنصیب کا عمل شروع کر دیا ہے۔
سائٹ سے منسلک انجینئر عمار صلاح مہدی نے بتایا ہے کہ ایام اربعین کے دوران روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف آنے والے زائرین کی آمد ورفت میں آسانی اور ماتمی جلوسوں اور مواکب کے گزرتے وقت بھی زائرین کی نقل وحرکت کو یقینی بنانے کے لیے ہمارے عملے نے لوہے کے عارضی پل کی تنصیب کا عمل شروع کر دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ پل باب امام حسن(ع) کے سامنے ما بین الحرمین میں بنایا جا رہا ہے کہ جس کی تنصیب زیارت اربعین کی تیاریوں کا حصہ ہے، اس پل کی لمبائی21 میٹر اور چوڑائی 8میٹر ہے کہ جسے آنے اور جانے والوں کے لیے دو الگ حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔