شعبہ فکری امور نے العمید علمی رسالہ کا 46واں شمارہ شائع کر دیا ہے

شعبہ فکری امور نے العمید علمی رسالہ کا 46واں شمارہ شائع کر دیا ہے

حال ہی میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ فکری و ثقافتی امور نے العمید علمی رسالہ کا چھیالیسواں شمارہ شائع کیا ہے۔

رسالہ کے مدیرِ تحریر ڈاکٹر شوقی موسوی نے کہا ہے کہ العمید علمی رسالہ کا نیا شمارہ اسلامی فکر، جغرافیہ، تاریخ، نفسیاتی و تعلیمی علوم اور عربی زبان کے مختلف شعبوں سے متعلق مضامین پر مشتمل ہے اور اس کے علاوہ اس میں انگریزی زبان میں بھی ایک خصوصی تحقیقی مقالہ شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چھیالیسویں شمارے میں دس تحقیقی مقالے ہیں، جن میں سے نو عربی اور ایک انگریزی زبان میں ہے اور اسی میں ہی (مُقَارَبَاتٌ أَلْسُنِيَّةٌ في الْأَسَالِيْبِ الْقُرْآنِيَّةِ) کے نام سے مضمون بھی شامل ہے۔

رسالہ کی انتظامیہ سے رابطہ اور چھیالیسویں شمارے سمیت باقی شمارے پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک سے استفادہ کیا جا سکتا ہے:

https://alameed.alameedcenter.iq/amd/index.php/ameed/issue/view/6
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: