تراتيل سجادية سیمینار کے ضمن میں لگائی گئی کتابوں کی نمائش میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا پویلین مرکز نگاہ بنا ہوا ہے

نویں تراتيل سجادية کتابی نمائش میں موجود روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا پویلین وزیٹرز کا مرکزِ نگاہ بنا ہوا ہے۔

روضہ مبارک امام حسین(ع) کی طرف سے لگائی گئی اس نمائش میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متعدد شعبوں نے اپنی منشورات رکھی ہیں جن میں شعبہ فکری و ثقافتی امور، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اور شعبہ معارف اسلامی و انسانی سرفہرست ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے پویلین میں مختلف انسائیکلوپیڈیا، مذہبی اور ثقافتی کتابوں، رسالوں کے خصوصی موضوعاتی شماروں، اور مختلف میگزین اور سہ ماہی اشاعتوں کا ایک بڑا ذخیرہ موحود ہے کہ جو 400 سے زیادہ موضوعات پر مشتمل ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: