الکفیل ہاؤس فار پرنٹنگ کے ڈائریکٹر سید فراس الابراہیمی نے کہا، "ہم نے تعلیمی سال 2023-2024 کے لیے مقامی مارکیٹوں کو تمام زمروں کے لیے 30 لاکھ نوٹ بکس فراہم کی ہیں، کیونکہ الکفیل ہاؤس فار پرنٹنگ عراق میں نوٹ بکس بنانے کے لئے واحد پروڈکشن لائن ہے، جو مقامی مارکیٹ کی ضروریات پوری کرنے اور غیر ملکی مصنوعات پر انحصار کو کم کرنے کے لئے کوشاں ہے ۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "ایک پروڈکشن مشین روزانہ تقریباً (100,000) نوٹ بک تیار کرتی ہے۔ نوٹ بکس کی تیاری کے لئے استعمال کیا گیا کاغذ اعلی معیارکا ہونے کے ساتھ ساتھ ماحول دوست اور بہت ملائم ہے۔ کاپیوں کےکور نہایت مضبوط، خوبصورت اور فنکارانہ انداز میں بنائے گئے ہیں جو بچوں کے لیے کشش اور دلچسپی کا باعث ہوں گے۔"
انہوں نے کہا کہ، "ہمارا عملہ مقامی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے دن رات کام کرتا ہے اور مقامی مارکیٹ ہمارے مختلف آؤٹ لیٹس اور کچھ تاجروں کے ذریعے ہماری مصنوعات حاصل کرتی ہے۔"