کاغذ کی عالمی کمپنی(IQ) کی نمائندگی اب صرف دار الكفيل للطباعة والنشر والتوزيع کے پاس۔۔۔۔۔۔۔۔۔


عراق میں بہت سی کمپنیاں یہاں موجود طباعتی اداروں کے لیے کاغذ کی درآمد کا کام کرتی ہیں لیکن اکثر کمپنیاں کاغذ کی قیمت اور معیار کے حوالے سے اپنے ذاتی مفادات کو بہت بڑی حد سامنے رکھتے ہوئے اپنے تجارتی امور سرانجام دیتی ہیں جس کی وجہ سے اس وقت عراق میں کام کرنے والے طباعتی اداروں کو مہنگی قیمت میں غیر معیاری کاغذ مل رہا ہے اور یہ چیز یہاں کے تباعتی اداروں کے لیے ہر حوالے سے بہت نقصان دہ ہے۔
عمومی طور پر تمام طباعتی اداروں اور خاص طور پر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے طباعتی ادارے دار الكفيل للطباعة والنشر والتوزيع
کو اس صورت حال کے مضر اثرات سے بچانے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئي کہ جس نے کاغذ کی عالمی مارکیٹ اور وہاں خرید و فروخت کرنے والی عالمی کمپنیوں کے بارے تفصیلی معلومات حاصل کرنے کے بعد دنیا میں سستے داموں معیاری کاغذ فراہم کرنے والی (IQ) نامی ایک کمپنی کی عراق میں تجارتی نمائندگی حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور مختلف اداری امور اور معاہدوں کے بعد دارالکفیل اب عراق میں اس کمپنی کا واحد نمائندہ ہے کہ جو نا صرف اپنے پریس بلکہ پورے عراق میں موجود طباعتی اداروں کو سستے داموں ہر قسم کا معیاری کاغذ فراہم کرنے کا ضامن بن چکا ہے۔
دارالکفیل کے اس قدم کے بعد جہاں طباعتی اداروں کی مشکلات حل ہو جائیں گی وہاں ناجائز طریقے سے منافع کمانے والی کاغذ کی دوسری تجارتی کمپنیوں کو بھی اپنے طریقہ کار پر نظر ثانی کرنا پڑے گی اور اس طرح کم از کم عراق کی حد تک طباعت کے میدان میں اچھی اور مثبت تبدیلی سامنے آئے گی۔
یہ بات واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے دنیا میں علم و ثقافت کی روشنی پھیلانے کے لیے اب تک بے شمار منصوبوں کو تاج تعبیر سے ہمکنار کیا ہے اور انہی منصوبوں میں سے ایک روضہ مبارک کا طباعتی ادارہ اور پرنٹنگ پریس دارالکفیل بھی ہے کہ جو پوری دنیا میں مطبوعہ شکل میں علم اور اصلی اسلام کی ثقافت پھیلانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور اس ادارے کی ترقی کے لیے مزید کام جاری ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: