آیت اللہ سید سیستانی کی جادریہ کے بعض شہریوں سے ملاقات

اعلی دینی قیادت حضرت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ الوارف) سے بغداد کے علاقے جادریہ کے بعض رہائشیوں نے ملاقات کی ہے کہ جس کے بارے میں اعلی دینی قیادت کے دفتر نے اپنے بیان میں کہا ہے:

بسم الله الرحمن الرحيم

جناب سید سیستانی (دام ظلہ) نے آج ظہر سے پہلے جادریہ کے بعض شہریوں سے ملاقات کی کہ جنہوں کچھ عرصہ پہلے ذرائع ابلاغ پر آ کر شکوہ کیا کہ بعض اطراف کے حق میں اپنی زمینوں سے دستبردار ہونے کے لیے ہم پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے اور دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

جناب سید نے ان غیر شرعی اور غیر قانونی سرگرمیوں کی مذمت کی اور اس بات پر زور دیا کہ جو لوگ حکومتی مناصب پر فائز ہیں اور جن کے ہاتھ میں ملک کی باگ دوڑ ہے ان کی سب سے بڑی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ شہریوں کی املاک اور حقوق کا تحفظ کریں اور ان لوگوں کے خلاف کھڑے ہوں جو ڈرا دھمکا کر اس پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، خاص طور پر وہ لوگ جو سرکاری شناخت کے حامل ہیں۔

(2 / صفر/ 1445هـ).

دفتر سيد سيستانی (دام ظلّه) - نجف اشرف
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: