راہ بہشت: زائرین اربعین کی اکثریت قضاء الدير سے گزر رہی ہے

چہلم امام حسین(ع) کے احیاء کے لیے انتہائی جنوبی علاقوں سے کربلا کی طرف پیدل نکلنے والے زائرین کی اکثریت اس وقت بصرہ گورنریٹ کے نواحی شہر قضاء الدير سے گزر رہی ہے۔

قضاء الدير میں ہر جگہ حسینی مواکب زائرینِ اربعین کا استقبال کر رہے ہیں اور ان کی خدمت کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

قضاء الدير کے رہائشی شیخ رحیم سالم عودہ نے کہا ہے کہ گزشتہ روز سے کربلا کے لیے پیدل جانے والے زائرین کی بہت بڑی تعداد اس علاقے سے گزر رہی ہے اور ناحية المصطفى تک زائرین کا بہت زیادہ رش دکھائی دے رہا ہے زائرین مزید 14 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے قضاء الدير سے نکل کر اگلے علاقے میں پہنچ جائيں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہاں زائرین کی خدمت کے لیے لگائے گئے مواکب کا شمار کرنا مشکل ہے کربلا جانے والے راستے میں ہر موکب کے ساتھ دوسرا موکب جڑا ہوا ہے انھوں نے بتایا کہ قضاء الدير سے کربلا تک تقریباً (450 کلومیٹر) کا فاصلہ ہے کہ جسے زائرین آنے والے دنوں میں پیدل طے کریں گے۔


واضح رہے کہ بصرہ اور اس کے گرد ونواح کے علاقے زائرین اربعین کی خدمت اور کربلا کے راستے میں لگائے جانے والے بہت زیادہ خدماتی مواکب کی وجہ سے اپنی مثال آپ ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: