زائرین اربعین کی آمدورفت کو منظم کرنے کے لیے سرداب امام حسین(ع) اور سرداب امام جواد(ع) میں پارٹیشنز لگائی جا رہی ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے منسلک آرٹ اینڈ کرافٹ یونٹ نے زائرین اربعین کی آمدورفت کو منظم کرنے کے لیے امام حسین علیہ السلام بیسمنٹ اور امام جواد علیہ السلام بیسمنٹ میں پارٹیشنزلگانا شروع کر دی ہیں۔ .

یونٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجینئر عمار صلاح مہدی نے کہا، "روضہ مبارک کے جنرل سیکرٹریٹ کی ہدایت اور انجینئرنگ پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ سے منظوری کے بعد یونٹ کے تکنیکی عملے نے امام حسین علیہ السلام اور امام جواد علیہ السلامبیسمنٹس میں پارٹیشنز لگانے کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔ یہ پارٹیشنز زیارت اربعین کی تیاریوں کا حصہ ہیں تاکہ زائرین کرام کی آمدورفت کو منظم کیا جا سکے اور مراسم زیارت کی ادائیگی کے لئے پرسکون ماحول یقینی بنایا جا سکے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹیشنز میں معیاری اور پائیدار مواد کا استعمال کیا گیا جس میں لوہا، دو قسم کی لکڑی، پلائیووڈ اور میٹل شیٹ شامل ہیں۔ "

انہوں نے بتایا کہ، "پارٹیشنز کو باقاعدہ پلاننگ کے تحت مخصوص فاصلے کے ساتھ لگایا جا رہا ہے۔ ان پارٹیشنز کی لمبائی 250 میٹر اور اونچائی 1.25 میٹر ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: