امام حسن(ع) کے یومِ شہادت کے احیاء کے سلسلہ میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے سیاہ پرچمِ عزاء روضہ مبارک امام علی(ع) کے سپرد کر دیا ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ تعلقات عامہ کے معاون سربراہ سید محمد جلوخان نے کہا ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی کی ہدایت کے مطابق امام حسن(ع) کا یوم شہادت قریب آتے ہی ہم نے سیاہ پرچمِ عزاء روضہ مبارک امام علی(ع) کے سپرد کر دیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ یہ علم رسول خدا(ص) کے بڑے نواسے امام حسن مجتبیٰ(ع) کے نام سے مختص کیا گیا تھا اور اس پر یہ جملہ لکھا گیا ہے:(السلام عليك يا أبا محمد الحسن المجتبى)
دوسری جانب روضہ مبارک امام علی(ع) کے شعبہ دینی امور کے سربراہ شیخ کرار خفاجی نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا اس حوالے سے شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ علمِ عزاء آل محمد(ع) کے مصائب کے احیاء کے لیے بلند کیا جائے گا۔